19 ستمبر 2026 - 13:40
غریب آبادی: امریکہ جنگی جرائم کی ذمہ داری سے نہیں بچ سکتا

ایرانی نائب وزیر خارجہ کاظم غریب‌آبادی نے کہا ہے کہ امریکا جنگی جرائم کے حوالے سے اپنی ذمہ داری سے فرار اختیار نہیں کرسکتا۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ کے قانونی اور بین الاقوامی امور کے نائب وزیر کاظم غریب‌آبادی نے کہا ہے کہ اب سب اس بات کی تصدیق کر رہے ہیں کہ میناب اور لامرد میں پیش آنے والے واقعات کوئی عملیاتی غلطی نہیں بلکہ واضح جنگی جرائم تھے۔

غریب‌آبادی نے جمعہ 27 ستمبر کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا:تاریخ اسے کبھی فراموش نہیں کرے گی؛ میناب میں ایک اسکول کو 168 بچوں کے خون سے رنگ دیا گیا اور لامرڈ میں کھیل کا میدان شہریوں کے قتل گاہ میں تبدیل ہوگیا۔ اب سب اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ میناب اور لامرڈ میں جو کچھ ہوا، وہ عملیاتی غلطی نہیں بلکہ واضح جنگی جرم تھا۔

انہوں نے مزید زور دیتے ہوئے کہا:امریکا انسانی حقوق کونسل سے نکل کر اپنی ذمہ داری سے فرار اختیار نہیں کرسکتا۔

رپورٹ کے مطابق ایک روز قبل اقوام متحدہ کی آزاد تحقیقاتی کمیٹی کے ماہرین نے اپنی رپورٹ میں کہا تھا کہ ان کے پاس یہ یقین کرنے کی معقول وجوہ موجود ہیں کہ میناب کے شجرہ طیبہ پرائمری اسکول پر حملے کی ذمہ داری امریکی افواج پر عائد ہوتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق، اس حملے میں 1۶۸ افراد شہید ہوئے، جن میں 120 طلبہ شامل تھے۔

اقوام متحدہ کی تحقیقاتی کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں نتیجہ اخذ کیا کہ یہ حملہ ایک اندھا دھند حملہ تھا، جس کے نتیجے میں شہریوں کی ہلاکت اور شہری بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچا، اور بین الاقوامی قانون کے تحت یہ جنگی جرم شمار ہوتا ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha